مصری شاہ،فائرنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار،ناجائزاسلحہ برآمد

  مصری شاہ،فائرنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار،ناجائزاسلحہ برآمد

  



لا ہو ر (کرائم رپو ر ٹر) مصری شاہ میں فائرنگ کامقدمہ درج ہونے کے بعد تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل مصری شاہ کے علاقے شمس آباد میں مسلح گروہ کی جانب سے فائرنگ اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔پو لیس نے تفتیش کے بعد ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ میں امیربالاج ٹیپو ٹرکاں والا بھی نامزد کیا گیاہے۔مقدمہ میں اقدام قتل، ڈکیتی اور فائرنگ کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے گز شتہ رات کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان میں محسن بٹ, شان فیصل اور ثاقب عظمت شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مصری شاہ،فائرنگ

مزید : علاقائی