افغانستان، طالبان کے خفیہ ٹھکانے سے 17مغوی بازیاب

  افغانستان، طالبان کے خفیہ ٹھکانے سے 17مغوی بازیاب

  



قندوز(شِنہوا)افغان سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز شمالی صوبہ قندوز کے خان آباد ضلع میں طالبان کے ایک خفیہ ٹھکانے پر سے 17مغویوں کو بازیاب کر والیا، یہ بات ضلع کی نائب گورنر قدرت اللہ صافی نے کہی ہے۔اس خصوصی کارروائی کا آغاز شورش زدہ ضلع کے علاقہ سرائے کچلاک میں مقامی وقت کے مطابق رات 2بجے کیاگیا اور کچھ دیر تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد بعض سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17مغویوں کو آزاد کرایا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2طالبان جنگجوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔طالبان گروپ نے اس رپورٹ پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

مزید : علاقائی