بچوں کو مفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،سارہ احمد

بچوں کو مفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،سارہ احمد

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے درمیان بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، اس ضمن میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد اور چیئرپرسن چلڈرن لائبریری کمپلیکس مریم کھوکھر نے باہمی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یاداشت کے تحت چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی جانب سے چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکش بیورو سارہ احمد نے کہاہے کہ بیورو اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس بچوں کی ترویج و ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1