تعلیمی وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

تعلیمی وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ پاک ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سلطان پورہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول‘اعوان ٹاؤن کے وفد نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے مختلف تعلیمی اداروں کے وزٹ کئے۔

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘شاد مان ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شاد مان‘گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول‘ پکی ٹھٹھی‘لاہور ایجوکیٹرز‘ سوئی گیس روڈ‘ رچنا ٹاؤن‘شاہدرہ اورگورنمنٹ پرائمری سکول‘ پیپلز کالونی‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1