سوشل میڈیا میں منفی سوچ زیادہ نظر آتی ہے،پریسہ

سوشل میڈیا میں منفی سوچ زیادہ نظر آتی ہے،پریسہ
 سوشل میڈیا میں منفی سوچ زیادہ نظر آتی ہے،پریسہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل پریسہ نے کہا ہے کہسوشل میڈیا پر مثبت کی بجائے منفی سوچ زیادہ نظر آتی ہے۔ ہمیشہ جانداراورمعیاری سکرپٹ ہی میری اولین ترجیح رہے ہیں۔ پریسہ نے کہا کہ پاکستانی فلم ہویا ٹی وی کا شعبہ، اگراس میں غیرمعمولی ترقی اورکامیابی حاصل کرنی ہے توپھرزیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مواقع دینا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اب ہرکوئی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سمجھ کے مطابق بات کرتا دکھائی دیتا ہے،یہ ایک طرح سے اچھا بھی ہے اوراس کواگردرست سمت میں رہتے ہوئے استعمال میں لایاجائے توبہت فائدہ ہوسکتا ہے لیکن اس کوزیادہ ترلوگ منفی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لا رہے ہیں جو غلط ہے۔

پریسہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں نوجوان نسل سوشل میڈیا کے ذریعے انقلابی کام کررہے ہیں۔ خاص طورپرشوبز کی دنیا میں اس میڈیم سے خوب استفادہ کیا جارہا ہے۔

مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں تاحال اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا گیا۔ ہرکوئی بس اپنی تعریف میں لگا ہے یا دوسروں کی برائی میں۔ حالانکہ اس میڈیم کے دنیا بھرمیں بہت سے لوگ فائد اٹھا رہے ہیں۔نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں خودکومنوانے کے لئے متعددپراجیکٹس میں مصروف ہوں،جن پرکام تیزی سے جاری ہے۔

مزید : کلچر