بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی،عرفان عباسی

بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی،عرفان عباسی

  



لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر کشمیری رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے انتہاکردی ہے جس کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیکر بھارت کشمیر میں اپنا جابرانہ تسلط فوری طور پر ختم کر دے،مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق آزادی جلد از جلد دلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی پرعزم قیادت میں حکومت نے اپنا اصولی مؤقف عالمی سطح پر کامیابی سے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپین پارلیمنٹ کے اراکین نے جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق استصواب رائے کرانے کے حق میں قرار دادیں پیش کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحر یک انصاف کی حکومت ہی مکمل ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے اور انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے مکمل طور پر نجات دلائیں گے۔ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی طور مستحکم ہو رہا ہے اور ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا جسکی وجہ سے وہ احتجاجی تحر یک کی باتیں کر رہی ہیں لیکن عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1