باشعور عوام حکومت کا پورا ساتھ دے رہے ہیں،ذوالفقار سیالوی
لاہور (پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکر ٹری قاری ذوالفقار علی سیالوی نے کہاہے کہ اپوزیشن کی تمام کرپٹ قیادت کے کارناموں سے با شعور عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور وہ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
،وزیر اعظم عمران خان کی دن را ت کی محنت ر نگ لا رہی ہے ملک در ست سمت کی جانب گامزن ہے،عمران خان ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کیلئے دن را ت ایک کیے ہو ئے ہیں کپتان کی پوری ٹیم انتہا ئی ایمانداری سے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنا اپناکردار ادا کررہی ہے۔اپوز یشن کا انتشار پسند ایجنڈا نہ پہلے قوم نے قبو ل کیانہ اب قوم ان کی حما یت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد حکومت کے سامنے ر یت ثا بت ہو نگے اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے تمام اپوز یشن سیا سی جماعتیں اپنی اپنی چوری بچانے کیلئے فکر مند ہیں 70سا لو ں سے ملک کی دو لت با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کو پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے میں کامیاب رہیں،بیرو ن ملک سرما یہ کاروں کا حکومتی پا لیسیو ں پراعتماد بڑھنے سے انڈ سٹر یاں لگنا شرو ع ہو گئی ہیں جس کا براہ را ست عوام کو فا ئدہ حا صل ہو گا۔