دی پنجاب سکول شہدائے پارک آرمی کی یاد میں 29 فروری کو تقریب منعقد کریگا

دی پنجاب سکول شہدائے پارک آرمی کی یاد میں 29 فروری کو تقریب منعقد کریگا

  



 لاہور(سٹی رپورٹر) دی پنجاب سکول اسعد قریشی کے مطابق دی پنجاب سکول کے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان ائیر فورس کے فلائنگ آفیسر شہید عبادالرحمن اور پاکستان آرمی کے شہیدکیپٹن ڈاکٹر صہیب اشرف کی یاد میں 29 فروری کو تقریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں شہدا کی فیملی، اساتذہ اور طلباوطالبات شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے فلائنگ آفیسر عبادالرحمن جو کہ 7 فروری کو فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے اور صہیب اشرف جن کی والدہ بھی ڈاکٹر ہیں اور دی پنجاب سکول سے ہی وابستہ ہیں کی شہادت بھی لائن آف کنٹرول پر وطن کے تحفظ کی خاطر ایک کارحادثہ میں ہوئی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی جانب شہدا اور ان کی فیملیز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1