ماڈلنگ کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں،دعا خان

    ماڈلنگ کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں،دعا خان
     ماڈلنگ کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں،دعا خان

  



 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل دعا خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں کیونکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔دعا خان نے کہا کہ ایک کمپنی سے کمرشل شوٹ کا معاہدہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہوں کسی فلم میں جب چیلنچنگ کردار کی پیش ہوئی تو ضرور کام کروں گی فلم انڈسٹری کی بحالی کا م شروع ہو چکاہے۔

صرف اس کو برقرار کھنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامہ ”منجی کتھے ڈھاواں“میں کردار بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر