کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ثوبیہ کمال
لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کا مشن ہے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں میں مستحقین کا حق کھایا جاتا ہے جن کو حکومت نے بے نقاب کیا ہے۔
چوری پکڑی جانے پر شور شربا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کفالت احسا س اور کامیاب نوجوان پروگرام پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے جس کو پورا کیا جارہاہے، کمزور طبقات کا احسا س اور ان کی فلاح کے لیے اقدامات کرنا ریاست مدینہ کااہم ستون ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو پورا کیاجارہا ہے، احساس پروگرام ملک بھر کے بے روزگار نواجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے معاون ثابت ہو گا۔ وہ دن دور نہیں جب ملکی معیشت ان شاء اللہ مستحکم ہو گی اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا، نوجوان نسل کو خو کفیل بنایا جائے گااور روز گار شروع کر کے دیئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر ہر سطح پر کام کر رہی ہے اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں معاشی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے اور اب ملک میں سیاسی و معاشی صورتحال بہتر آئے گی۔