پاکستانی معاشر ہ عدم برداشت کا متحمل نہیں ہو سکتا،آصف مصور

پاکستانی معاشر ہ عدم برداشت کا متحمل نہیں ہو سکتا،آصف مصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر آصف مصور نے کہا ہے کہ پاکستان کامعاشرہ عدم برداشت کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ہم تشدد پسند جنونیوں اوردوسروں کے تعصب کامظاہرہ کرنیوالے انتہاپسند عناصر کولگام ڈالناجانتے ہیں۔جس نے دوسرو ں کے ساتھ حقارت کامظاہرہ کرنے کی جسارت کی اس کے ساتھ قانون کی زبان میں بات کی جائے گی۔مخصوص طبقات کے رویوں میں شدت پسندی کارجحان ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔

کوئی دوسرے پراپنی رائے نہیں تھوپ سکتا،آزادی اظہار پر پہرے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وہ نیویارک سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ آصف مصور نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف ایجنڈے کی زبان میں بات سنی جائے گی،مٹھی بھرڈنڈے بردار عناصر معاشرے کولاٹھی سے نہیں ہانک سکتے۔دین کے نام پردکانداری کرنیوالے چندسکوں کیلئے عوام کاسکون غارت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دین کے نام نہادعلمبرداروں نے عوام کوگمراہ کرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔پاکستان میں کسی اقلیت کوخطرات درپیش نہیں،وہ مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات اداکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مخصوص گروہ کسی اقلیت کوہراساں نہیں کرسکتا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اورقومی رواداری کے فروغ کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہراقلیت کیلئے جنت ہے،کوئی طبقہ اس جنت کوجہنم نہیں بناسکتا۔پاکستانیوں کے لوگ اقلیتوں کی مذہبی آزادی اوران کے بنیادی حقوق کابھرپوراحترام کرتے ہیں۔