حکومت آٹا،چینی اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوشاں ہے،عادل حفیظ

حکومت آٹا،چینی اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوشاں ہے،عادل حفیظ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے وزیراعظم کا آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں جن پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام بھارت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے مودی حکومت نے اس خطے کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی کر رکھی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پوری قوم نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی کشمیر تک چین نہیں بیٹھے گی۔ مودی فاشٹ کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کو مسلمانوں کی دہشت گردی سے جوڑ دیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1