کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی سکیمیں مکمل

کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی سکیمیں مکمل

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت جاری اسکیموں کو مکمل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے 24اسکیموں کووقت مقررہ پر مکمل کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ان میں معیاری مٹیریل کا استعمال ہو۔ان 24اسکیموں کے لیے مجموعی طورپر 277ملین کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں اور ان اسکیموں میں پی پی 159،167،168،171،اور 173کی گلیوں کی پی سی سی اور نالیوں کی مرمت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جبکہ ایم پی اے نذیر احمد چوہان،ایم پی اے محمد ندیم بارا اور دیگر نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بروقت مکمل کر نے پر ڈویلپمنٹ ونگ کے افسران کے کام کو سراہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں میونسپل سروسز پروجیکٹ کے تحت شہر کی گلیوں،نالیوں اور سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1