وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے تاریخی اقداما ت کئے،ذکر یا بٹ

وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے تاریخی اقداما ت کئے،ذکر یا بٹ

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں اور ورثے میں ملنے والی مخدوش معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے بہت جلد مصنوعی بحران اپنی موت آپ مر جائیں گے آٹے اور چینی کے بحران مایوس ذہنوں کی پیداوار ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک دشمن عناصر پاکستان پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ایسی لیے وہ ہر وقت حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں جن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا وزیراعظم عمران خان نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے والے مافیاز کا قلع قمع کرنے کا اعلان کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا دیا ہے اور بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں اور غریبوں کے پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیے لنگرخانے بناکر مفت علاج کے لئے صحت کارڈ دیکر اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کو اربوں روپے کی سبسڈی دیدی ہے اب لوگ آسانی سے سستی چیزیں خرید سکیں گے؎۔

اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کے وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھدی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1