وزیر اعظم کوعوام کی مشکلات کا ادراک ہے،جہانزیب کھچی

وزیر اعظم کوعوام کی مشکلات کا ادراک ہے،جہانزیب کھچی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کو تنخواہ دار طبقے سمیت عوام کی مشکلات کا ادراک ہے اسی لئے انہوں نے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے یہ بات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1