پرچون کی 50ہزار دکانیں کھولنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت کے ملک میں 50 ہزار ریٹیل سٹورز کھولنے کے منصوبہ کوقابل تحسین قرار دیتا ہے اس منصوبے سے 50 ہزار خاندانوں کو روزگار ملے گا۔
اور عوام تک سستی اشیا پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سلسلہ میں میں 1500 ریٹیل سٹورز فوری طور پرکھولے جائیں۔ پنجاب حکومت کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کرتا ہے کے وفاقی حکومت کی تقلید کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لائی جا سکے۔