ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائی، چینی کی 6419تھیلے ضبط،10منافع خور بھی پکڑے گئے  

ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائی، چینی کی 6419تھیلے ضبط،10منافع خور بھی پکڑے گئے  

  



  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف متحرک،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں مختلف گوداموں کی چیکنگ کے دوران یعقوب غفور ٹریڈرز سے 50 کلو گرام کے 1000 چینی کے بیگز بر آمد کئے، امجد برکت ٹریڈرز سے 50 کلو گرام کے 1880 بیگز جبکہ وسیم اشرف گودام سے 50 کلو کے 780 بیگز اور صوفی ٹریڈرز سے 50 کلو گرام کے 2100 بیگز برآمد کئے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں مجموعی طور پر 5769 چینی کے بیگز برآمد ہوئے ان بیگز کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ہنجروال وئیر ہاؤس پر چیکنگ کی۔الرحیم سٹور سے 50 کلوگرام کے 650 چینی کے بیگز برآمد ہوئے جن کو ضبط کر لیا گیا دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 211 مقامات کو چیک کیا گیا اور25 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور22 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ 10 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیااور01 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو ہرگز معافی نہیں ملے گی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1