پنجاب یونیورسٹی میں کرونا سے لڑنیوالی چینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

پنجاب یونیورسٹی میں کرونا سے لڑنیوالی چینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) کرونا وائرس کامقابلہ کرتی ہوئی چینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس کے زیر اہتمام وائس چانسلر آفس تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، چیئرپرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر ارم خالد، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز، ڈاکٹر شبیر خان، فیکلٹی ممبران، شعبہ پولیٹیکل سائنس کے طلباؤ طالبات اور چینی طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام چین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق پروپیگنڈہ ذیادہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی عظیم قوم ہیں، کرونا وائرس کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1