سوئی گیس ہربنس پورہ کے نئے انچارج سہیل اکر ام نے چارج سنبھا ل لیا

سوئی گیس ہربنس پورہ کے نئے انچارج سہیل اکر ام نے چارج سنبھا ل لیا

  



لاہور(خبرنگار) سوئی گیس ہربنس پورہ ایریا آفس کے نئے انچارج چیف انجینئر سہیل اکرام نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کسٹر سروس سنٹر اور شعبہ سیلز کا الگ الگ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کسٹمر سنٹر پر آئے ہوئے صارفین کی شکایات سنیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمر سروس سنٹر پر صارفین کو نئے کنکشن، ری کنکشن اور اووربلنگ سمیت مختلف شکایات دور کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کسٹمر سروس پر صارفین کی شکایات دور کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1