باچاخان کے نام سے والی بال ٹور نامنٹ انعقاد اچھا پیغام ہے، میاں افتخار

باچاخان کے نام سے والی بال ٹور نامنٹ انعقاد اچھا پیغام ہے، میاں افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی (نما ئندہ پاکستان) عوا می نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ با با امن باچاخان کے نام سے آل پاکستان والی بال ٹور نمنٹ کا انعقاد نوجوانوں کے لئے ایک اچھا پیغام ہے یہ بہت خو شی کی بات ہے خویشگی ویسے بھی خدا ئی خد مت گاروں کا ایک بہت بڑی تاریخ رکھتی ہیں با با امن با چا خان کے نام سے منسوب اس ٹورنمنٹ میں تما شیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مثا لی ہیں باچا خان بابا نے تمام عمر محبت عدم تشدد اور امن کی بات کی تھی کھیل امن ومحبت میں اہم کردار ادا کر تی ہے اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے لوگ آئے ہیں ان کو بھی اس علاقے سے بھی آگا ہی ملی کہ یہ ایک تا ریخی علاقہ ہے اور یہاں کے لو گوں کا محبت بھی دیکھ لیا کہ پختون قوم کتنی مان پسند ہے کھیلوں میں حصہ لینے سے نوجوانوں کو یہ اچھی تفریخ ملے گی اور نو جوان برے صحبت سے بھی بچ جا تے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خو یشگی پایان میں بابا امن باچا خان کے نام سے منسوب آل پا کستان والی ٹور نمنٹ کے فا ئنل میں بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اے این پی ضلع نو شہرہ کے صدرجمال خان خٹک جنرل سیکر ٹری انجینئر حا مد علی عباس خان اور خو یشگی پایان تنظیم کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں کھیل کے شائقین اور پار ٹی کار کنان بھی مو جود تھے میاں افتحار حسین نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ نو جوا نوں میں کھیلوں کا شوق پیدا ہو جا ئیں سپورٹس کی بدولت نو جوانوں معاشرے کے اچھے شہری بن جا تے ہیں ان کو برے کاموں کے لئے وقت بھی نہیں ملتا اے این پی خود بھی ایسی سر گر میاں چا ہتی ہے کہ صو بہ بھر میں ایسے کھیلوں کے مقا بلے منعقد ہوا یہ مثبت سر گر میاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پختون نو جوان کا خاص کر اور تمام دیگر تمام نو جوان کا شکریہ ادا کر تے ہیں جو مثبت سر گر میوں کا انعقاد کر تے ہیں جس میں نو جوان بھر پور حصہ لیتے ہیں اے این پی نے اپنے دور حکو مت میں بھی کھیلوں اور ثقا فت پر بھر پور تو جہ دی تھیں اور نو جوانوں کے لئے اس حوا لے سے بہت کام کیا تھا اور انشاء اللہ آئندہ موقع ملا تو اس سے بھی بڑھ چڑھ کام کر ینگے انہوں نے نو جوان کے لئے آل پا کستان والی بال ٹورنمنٹ منعقد کر نے پر منتظیمن اور پار ٹی تنظیم کے عہدیداروں اور کار کنان کا شکر یہ ادا کیا ٹورنمنٹ کے اختتام پر میاں افتحار حسین نے کھلا ڑیوں میں انعا مات تقسیم کئے