جشن تخت بھائی کامیابی کا سہرہ اے سی تخت بھائی کے سر پرہے،اورنگزیب خان
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان )پیپلز پارٹی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان نے کہا ہے کہ جشن تخت بھائی کامیابی کا سہرہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء اور دیگر انتظا میہ کے سر ہے۔جنہوں نے ہر قسم حالات کا جرات سے مقابلہ کرکے تین روزہ فیسٹول کو نہ صرف عوام کیلئے تفریخ بلکہ کاروباری طبقے کو بہتر مواقع فراہم کئے۔ میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جشن تخت بھائی فیسٹیول میں کاروباری اور سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں اور خاص کر بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ تخت بھائی کے عوام پرامن ہے۔اور ترقی کی نئی راہیں ڈھونڈنے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ انھوں جشن تخت بھائی فیسٹیول میں تمام مکتبہ فکر لوگوں کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ان کی شرکت وحوصلہ افزائی اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء کی پے در پے جرت مندانہ اقدامات سے تین روزہ جشن تخت بھائی کامیابی سے ہمکنار ہواجو مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے اس عزم کا آعادہ کیا کہ انشاء اللہ ہرسال بھر پور عوامی تعاون سے جشن تخت بھائی دھوم دھام سے منایا جائیگا