ٹوپی،اے سی کا چھاپہ،پلاسٹک بیگز اور چپس کے نمونے حاصل

    ٹوپی،اے سی کا چھاپہ،پلاسٹک بیگز اور چپس کے نمونے حاصل

  



ٹوپی (نامہ نگار) اے سی ٹوپی کا بازارپر چھاپہ، غیر رجسٹرڈ چپس، پلاسٹک بیگز اور دوسرے اشیا ء کے نمونے حاصل کیے، مضر صحت اشیاء اور ناجائز منافع خوری قانونی جرم ہے۔ اس سے اجتناب کیا جائے، اے ٹوپی مہران خان، تفصیل کے مطابق اے سی ٹوپی مہران خان نے ڈی سی صوابی خالد محمود ہمدانی ہدایت پر ٹوپی بازار پر چھاپہ مارا اور دکانداروں سے غیر معیاری اشیاء کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیے۔ دوران چھاپہ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مضرصحت اشیاء کے بیجنے اور ناجائز منافع خوری پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنے ذمہ داری کو پورا کرنے میں کسی قسم کی کو تاہی اور غفلت کا مظاہر ہ ہر گز نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر