چترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاورکے زیراہتمام چترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت ناظم عمومی مولانا احسان الحق،سرحد چیمبر کے ایگزیکیٹو ممبر صادق امین،جمعیت علماء اسلام چترال کے نائب امیر مولانا فتح الرحمن اور دیگر عہدیداروں نے کی۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ چترال کے ہسپتالوں میں میل و فی میل ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی کمی ہے جو چترال کے دور دراز علاقہ میں بسنے والے عوام کیساتھ زیادتی اور نہ انصافی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کم کی وجہ سے وہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے چترال ک عوام کے ساتھ سوتھیلی ماں جیسا سلوک بند یا جائے اور چترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اتھا کر ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا بندوبست کیا جائے تاکہ مریضوں کو سہولت ہو۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر