پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح،اے ڈی سی فہید اللہ

پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح،اے ڈی سی فہید اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہید اللہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب جا کر پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں پولیو کا خاتمہ سے ہی ہم اپنے بچوں کو اپاہج اور معذور ہونے سے بچا جا سکتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر آفس میں پولیو کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اے سی لدھااللہ نور شیرانی،اے سی سروکئی سمیع اللہ،ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی الرحمن اورپولیو کو آرڈینیٹر ڈاکٹر عبد اللہ نے شرکت کی فہید اللہ کا کہنا تھا کہ پولیو ایک نہایت خطرناک مرض بن چکا ہے جو ہما رے معاشرے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہو گا پولیو کے خاتمہ کیلئے جتنی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی ذمہ داری والدین پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیو کی مقرر کردہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل اور ایک صحت مند معاشرہ دے سکیں لئے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے والدین سے اپیل کہ کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پولیو کے مرض کا خاتمہ مکمن ہو سکے۔۔۔