نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں،8 گرفتار

  نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں،8 گرفتار

  



پبی(نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں ضلع بھر میں جاری۔08 منشیات فروش گرفتار 12.5 کلوگرام چرس برآمد۔ڈی پی او نو شہرہ کا شف ذوالفقار کی ہدا یت پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مختیار خان SHO اضاخیل نے 03 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 3.5 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔ارشد خان SHO رسالپور نے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3.3 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔الطاف حسین SHO جلوزئی نے منشیات فروش زبیر ولد خان محمد ساکن پبی کو گرفتار کرکے 3.2 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔ریاض اللہ خان انچارج چوکی چوکی جہانگیرہ نے منشیات فروش جانزیب ولد خانزادہ ساکن تورڈھیر کو گرفتار کرکے 2.8 کلو گرام چرس برآمد کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر