صوابی، سماج دشمن عناصر کیخلاف آپر یشن، اشتہاری، سہولت کارگرفتار

صوابی، سماج دشمن عناصر کیخلاف آپر یشن، اشتہاری، سہولت کارگرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس نے منشیات فروش اور سود خور کے خلاف کریک ڈاون سودخور،منشیات فروش،قمار باز،سمیت چار اشتہاری و سہولت کار گرفتارکر کے سات کلو چرس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختون خواء ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی کی خصوصی ٹاسک پر ضلعی پولیس نے اشتہاریوں،منشیات فروش،سماجی و معاشرتی جراِئم پیشہ عناصر کے خلاف گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے درجنوں منشیات فروش و اشتہاری کو دھرلیے،اس سلسلے سرکل صوابی ڈی ایس پی جانزادہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے قمار باز، سود خور،منشیات فروشان و اشتہاریوں کو گرفتار کیے گئے۔منشیات فروش میر زمان سکنہ مانیری پایان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5160گرام چرس برآمد جبکہ ایک اور ملزم کے قبضہ سے 2000گرام چرس اور 10گرام ہیروئن برآمد کیے گئے،قماربازی میں مصروف ایک ملزم کو گرفتار کرکے داوء پر لگی ہوئی 19500رقم برآمد کیے،دریں اثناء تین اشتہاری اور دو سہولت کار کو گرفتار کرکے مختلف جرم کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے،گرفتار شدہ ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد کالاکوف دو عدد پستول بمع سینکڑوں کارتوس اور سات کلو چرس برآمد کیے گیے ہیں۔اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر