چارسدہ پولیس، بدقماش عنا صر کیخلاف کریک ڈاؤن، 187اشتہاری گرفتار

  چارسدہ پولیس، بدقماش عنا صر کیخلاف کریک ڈاؤن، 187اشتہاری گرفتار

  



چارسدہ (بیور رپورٹ) چارسدہ پولیس کا سماج دُشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن۔187 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ بھاری اسلحہ، منشیات اور شراب برآمد۔ تفصیلا ت کے مطابق چارسدہ پولیس نے ماہ جنوری میں سماج دشمن عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 187 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 216پستول، 2ایس ایم جی،2کالا کوف، 7شارٹ گن،10بندوق،2رائفل اور 3ہزار کارتوس برآمد کر لئے۔کاروائی کے دوران 70کلو گرام چرس، 20کلو گرام ہیروئن، افیون،آئس اور تین بوتل شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے 154مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرکے ان سے تفتیش مکمل کر لی۔کریک ڈاؤن کے دوران چارسدہ ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دوران 768افراد کو چالان کیا۔ اس حوالے سے ڈ سٹرکٹ پولیس ٓفیسر عرفان اللہ خان نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا وطن عزیز اور عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔وطن عزیز میں امن وامان کے دیرپا قیام اور دہشتگرد ی کے ناسور کو شکست دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر