حکومت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،عثمان ڈار

حکومت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،عثمان ڈار

  



سیالکوٹ(آن لائن) تحریک انصاف حکومت کیخلا ف کوئی ساز ش کامیا ب نہیں ہو سکتی اپوز یشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ساز شیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام اور نامراد رہیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ کو ئی لند ن ساز ش پرو گرام کامیا ب نہیں ہوگا، نواز شریف لند ن میں حکومت کیخلا ف جو ساز شیں کررہے ہیں وہ کسی صور ت کامیاب نہیں ہو نگی، صدر مملکت عارف علوی کل12فروری بروز بدھ کو سیالکوٹ سے کامیاب نوجوان پاکستان پروگرام کا آغاز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار و زیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں اعجاز جاوید سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ سیالکوٹ کے حوالے سے منعقد اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق، مرکزی رہنما عمر ڈار ودیگر بھی موجود تھے۔

عثمان ڈار

مزید : پشاورصفحہ آخر