تھانہ، لڑکے نے خود کشی کر لی

        تھانہ، لڑکے نے خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کے جواں سال حماد نے معمولی تکرار پر زندگی کا چارغ گل کردیا۔ ماں جی ادائیگی عمرہ کی وجہ سے گھر پر نہیں تھی۔ گھر والوں سے پیسے مانگ رہے تھے، لیت ولعل کرنے پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تھانہ محلہ چپئی کے سینئر سکول ٹیچر مشتاق احمد کے 18 سالہ جواں سالہ حماد کی والدہ گھر پر نہیں تھی وہ بہن بھائیوں سے جیب خرچ کے لئے پیسے مانگ رہے تھے۔ جس پر بات تو ں توں میں میں میں بد ل گئی اور نوبت جھگڑے تک جا پہنچی۔ چچا سکول ٹیچر ریاض احمد کے مطابق انہوں نے ساتھ ر وانہ کر کے اپنے گھر لے گیا لیکن رات کو چچا کے گھر سے بھاگ کر اپنے گھر گیا اور کمرے میں چھت سے رسی باندھ کر گلے میں پھندا ڈال دیا اور ہمیشہ ہمیشہ کے اس دنیا کو خیر باد کہد دیا۔