کنٹرول لائن پر پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب،1سورما ہلاک،میجر سمیت 3زخمی،کئی چیک پوسٹیں تباہ

کنٹرول لائن پر پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب،1سورما ہلاک،میجر سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)لائن آف کنٹرول  پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور میجر سمیت 3 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول کے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کوٹلی میں جبار، سندھارا، سمبل گلی اور دبسی کے دیہات میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک بھارتی فوجی کو ہلاک کردیا جبکہ ایک بھارتی میجر سمیت 3 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء  کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
 
منہ توڑ جواب

مزید :

صفحہ اول -