پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ضروری،فدا درانی

پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ضروری،فدا درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے پنشنروں کے ماہانہ پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ پنشنرز بھی زندگی کی ضروریات پورا کرنے کے قابل بن سکیں،ال پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فدا محمد درانی کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے پنشنرز نے کہا کہ 92فیصد پنشنرز کی ماہانہ پنشن 1500سے 3500روپے کے درمیان ہے، جن کے لئے موجودہ مہنگائی کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا ہے، انہوں نے آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ال پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن نے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اپنے تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ حکمران پہلے ہی مراعات سے استفادہ کرتے رہے ہیں، لہذا ان کی تنخواہوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔