آئس نشہ کرنیوالے خودکش بمبارکی مانند،سجاد خان

  آئس نشہ کرنیوالے خودکش بمبارکی مانند،سجاد خان

  



مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او سجادخان نے کہاہے کہ آئس نشہ کرنے والے خودکش کی مانند ہیں جو اپنے علاوہ دیگر افراد کے لئے سنگین خطرہ ہوتے ہیں،نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور انہیں نشے کی لت سے بچانے کے لئے ہر مکتبہ فکر کوآگے آناہوگا وہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخ ملتون میں انٹی آئس ڈرگ کمپین کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنرز مس گل بانو،احد یوسف خان،کالج کی پرنسپل پروفیسر سلمیٰ غنی آیاز،ا اسسٹنٹ پروفیسر نیلم ذکاء اور شگفتہ روبی نے بھی خطاب کیاتقریب میں یوتھ ولینٹئر ٹاسک فورس کے عہدیدار وممبران،میڈیا کے نمائندو اوراساتذہ کرام کے علاوہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی پی او نے کہاکہ آئس پہلے پہل شعل کے طورپر استعمال کی جاتی ہے لیکن آگے چل کر اس سے جان چھڑا مشکل ہوجاتاہے انہوں نے کہا نشہ بیچنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے اور گذشتہ ایک سال کے دوران 6بین الاقوامی سمگلروں کو گرفتارکرکے درجنوں کلو آئس برآمد کرلی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان نے کہاکہ سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ان کی اس سازش کو ناکام بنانے دکے لئے والدین اوراساتذہ کرام کوبھی اپنابھرپور کردارادا کرنا ہوگا ڈی پی او نے سلائیڈ کے ذریعے آئس نشہ کے نقصانات اور اس سے بچاو کے بارے طالبات کو آگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر