پشاور،دلہ زاک روڈ پر تجاوزات آپریشن کے دوران مسمار

پشاور،دلہ زاک روڈ پر تجاوزات آپریشن کے دوران مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے ٹی او آر ریاض اعوان‘ اے ٹی او آر ایازدرانی‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود کے ہمراہ دلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے غیرقانونی تعمیرات مسمارکردئیے جبکہ دکانوں کے آگے ریمپس بھی ہٹادئیے اس دوران ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خودنگرانی کی اس موقع پرانہوں نے تمام دکانداروں کواپنی اپنی دکانیں اپنی حدمیں رکھنے کی ہدایت اور کہاکہ دکاندار تجاوزکرنے سے گریز کریں اور فٹ پاتھوں پر دکانوں کو سامنے نہ رکھیں۔