رستم،ظاہر شاہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنونیئر مقرر

    رستم،ظاہر شاہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنونیئر مقرر

  



رستم (تحصیل رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر ظاہر شاہ خان کوفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 2020 کا کنوینئر کر دیا گیا ہے جو پاکستان اور افغانستان کے مابین اہم تجارتی امور اور ایکسپورٹ اور امپورٹ پر کام کریگا اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے راستے میں جو مسائل اور روکاوٹیں ہے انکو حل کرنے میں اپنا کردار اداکریگا۔اس سے پہلے بھی ظاہر شاہ کو سال 2015-16میں اس کمیٹی کے ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھی جو انہوں نے بخوبی طریقے سے سرانجام دی تھی۔ظاہر شاہ کی سابقہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے صدر میاں انجم نے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے افغان ٹرانزٹ کا کنوینئر بناکر ذمہ داریاں سونپ دی۔ سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئرظاہر شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے جلد ہی پاک افغان ٹرانزٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے اور اس میں موجود مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ذمہ داران کیساتھ باضابطہ جلد ہی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی تاکہ پاک افغان ٹرانزٹ میں حائل روکاوٹوں کو دور کیا جاسکیں۔اس سلسلے میں افغانستان، فیڈریشن آف پاکستان کے ذمہ دار ممبران کے ساتھ، افغانستان میں مقیم پاکستانی سفارتحانے اور کمرشل کونصلیٹ، پاکستان میں مقیم موجود افغانستان کمرشل اطاشی، کمانڈنٹ خیبر رائفل، کسٹم اہلکاراور دوسرے ذمہ دار افسران کیساتھ آئندہ کے لانحہ عمل پر مشاورت کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا جائیگااور اس سلسلے میں جلد ہی ایک مفصل رپورٹ فیڈریشن آف پاکستان، منسٹریزاور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی جائیگی تاکہ مستقبل میں اس حوالے سے ایک مضبوط اور جامع حکمت عملی اپنائی جا سکیں تاکہ اس روٹ کے ذریعے سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ ہمارے کاروباری روابط مزید مضبوط اور مستحکم ہو، تاکہ ملک کی معیشت میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر