تنگی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تنظیم نو،جاوید علی سرپرست اعلیٰ حاجی سمیع اللہ صدر منتخب

      تنگی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تنظیم نو،جاوید علی سرپرست اعلیٰ حاجی سمیع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تنگی (نمائندہ پاکستان) تنگی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تنظیم نو مکمل سرپرست اعلیٰ جاوید علی،چیئرمین سید حسین قادر،صدر حاجی سمیع اللہ اور جنرل سیکرٹری یحیٰ جان مقرر.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکل تنگی صحافی برادری کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.مشاورتی اجلاس میں باضابطہ طور فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کے خدمت،مظلوم عوام کی آواز ایوان بالا تک پہنچانا اور ظلم کے خلاف آواز اْٹھانا ہمارا مشن ہوگا اوراجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام صحافی برادری کو ایک فلیٹ فارم پر جمع کرنا بھی ہمارا مشن ہوگا.نئے آنے والے صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں.مشاورتی اجلاس کے بعد متفقہ طور پر کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں جاوید علی کو سر پرست اعلیٰ،سید حسین قادر چیئرمین، حاجی سمیع اللہ صدر،محمود جان سینئر وائس چیئرمین،مشتا ق عالم وائس چیئرمین،عدنان ثمین خان وائس چیئرمین،یحیٰ جان سائل جنرل سیکرٹری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہار اللہ،ایڈیشنل جنرل سکرٹری داود شاہ، جوائنٹ سیکرٹری شاہ خالد،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ربنواز خان،فناس سیکرٹری خان ابازئی،ڈپٹی فناس سیکرٹری بلال خاطر،سیکرٹری اطلاعات وسیم اللہ، آفس سیکرٹری دوست محمد تنہا جبکہ وصال خان، عبداللہ جان،شاہ سوار،رومان خان،قاری ذیشان،عبدالرحمن اور عابد خان کو ممبر بنا دیا گیا