منشیات فروش گرفتار، مال برآمد

منشیات فروش گرفتار، مال برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مہشور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، گرفتارمنشیات فروش موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرتاتھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، جس کے قبضے سے 5کلوگرام چر س برآمد برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ محلہ میاگان موسٰی زئی میں ایک شخص موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصو ص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرتاہے، جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش فہیم الیاس عرف ٹیٹارے ولد سلطان کوگرفتار کرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 5کلوگرام چر س برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

مزید : پشاورصفحہ آخر