جعلی رقم کے عوض شہریوں سے موبائل خریدنے والا گروہ گرفتار

  جعلی رقم کے عوض شہریوں سے موبائل خریدنے والا گروہ گرفتار

  



  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی رقم کے عوض شہریوں سے موبائل فون خریدنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان شوشل میڈ یا اور دیگر خیرید و فروخت والی ویب سائیڈ پر لوگوں سے رابطہ کرکے ان کو بلاکر جعلی رقم تھما کر موبائل فون خریدتے تھے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہریوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے جعلی کرنسی، جعلی کرنسی بنانے والے آلات اورموبائل فون برآمدکرلیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مسمی سعد ولد سید اورنگزیب سکنہ مردان حال فیز6حیات آباد نے تھانہ تاتارا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ایک شخص نے مجھ سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرکے میرے ساتھ موبائل کاسودا کیا، جس کے بعد اس نے مجھے رقم دے کر مجھ سے میرا موبائل خرید لیابعدمیں مجھے علم ہوا کہ دی گئی رقم جعلی ہے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،ایس یس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس پی کینٹ تصور کی نگرانی میں اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ایس ایچ او تاتارا ہمایون خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، اے ایس پی حیات آباد کی نگرانی میں ایس ایچ او تاتارا نے جدید سائنسی خطو ط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملزمان ناصر خان اور زین خان ولد جانس خان سکنہ بھانہ ماڑی حال قمر دین گھڑی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان انٹاروگیشن کے دوران انکشاف کیاکہ وہ 2018سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اندر شوشل میڈیا ویب سائید کے ذریعے جعلی رقم کے عوض لوگو ں سے موبائل فون خریدنے میں ملوث ہے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے جعلی کرنسی کے ساتھ ساتھ جعلی کرنسنی بنانے والے آلات، ایک عدد لیپ ٹاپ اور دوعدد موبائل فون جو بذریعہ جعلی کرنسی خریدے تھے برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

مزید : پشاورصفحہ آخر