اقتصادی رابطہ کمیٹی،چینی درآمد کرنے کی تجویز مسترد،برآمد پر بھی پابندی عائد

  اقتصادی رابطہ کمیٹی،چینی درآمد کرنے کی تجویز مسترد،برآمد پر بھی پابندی ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی درآمد کرنے کی سمری (تجویز) مسترد کرتے ہوئے چینی برآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی درآمد کرنے کی تجویز مسترد کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے چینی برآمد کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو چینی کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی سطح پر وزارت صنعت محسوس کرے کہ چینی کی درآمد کی ضرورت ہے تو دوبارہ سمری لائی جائے۔ذرائع اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق اس وقت ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

چینی/پابندی

مزید : صفحہ اول