پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟  حتمی فیصلہ 16 فروری کو متوقع

  پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟  حتمی فیصلہ 16 فروری کو متوقع

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا پانچ روزہ اجلاس 16 فروری سے پیرس میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔رواں ماہ کی 16 تاریخ کو دنیا کے 39 ممالک پیرس میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید 4 ممالک کی حمایت درکار ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پانچ روزہ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 اہداف پر کتنی پیشرفت کی؟۔

مزید : صفحہ اول