صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے ارادے سے آنے والا شخص گرفتار

صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے ارادے سے آنے والا شخص گرفتار

  



واشنگٹن(آئی این پی) سیکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہاوس سے مسلح شخص گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص نے خفیہ ایجنسی کے اہلکار سے ٹرمپ کو قتل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق مشتبہ چاقو بردار نوجوان نے امریکی سیکریٹ سروس کے افسر کو بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے۔راجر ہیڈپیٹھ نامی نوجوان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک پستول اور چاقو برآمد کیا۔ مسلح نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ذہنی صحت سے متعلق جانچ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : صفحہ اول