تحریک انصاف 22، پیپلزپارٹی 16 اورمسلم لیگ ن 8 کروڑ کے اثاثوں کی مالک

تحریک انصاف 22، پیپلزپارٹی 16 اورمسلم لیگ ن 8 کروڑ کے اثاثوں کی مالک

  



اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 53 لاکھ روپے، پیپلزپارٹی کے پاس 16 کروڑ روپے جبکہ نون لیگ کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔ایک سال میں 9 کروڑ کی کمی کے ساتھ تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہے، تحریک انصاف نے 1 سال میں 50 کروڑ 87 لاکھ سے زائد اخراجات کیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چندہ ملا، پیپلز پارٹی نے 2 کروڑ سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے اثاثوں کی مالیت 70 لاکھ 16 ہزار روپے ہے۔مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے، مسلم لیگ ن کو 1 کروڑ 55 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی اور اخراجات 20 کروڑ روپے کے ہوئے۔ ق لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں۔ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے۔ جماعت اسلامی 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کے پاس صرف اڑھائی لاکھ روپے، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 82 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

مزید : صفحہ اول