سیاسی جماعتیں /اثاثے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

سیاسی جماعتیں /اثاثے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس(آج) منگل کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، پاکستان کے راستے نیٹوسپلائی کے ایم او یو میں توسیع اور پاک امریکا کارگو ٹرانزٹ کے ایم او یو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے، ایم او یو کے تحت امریکی کارگو افغانستان جا اور آسکیں گے۔ وزارت دفاع سمری منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی، وفاقی کابینہ چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری دے گی۔پاکستان میں افغانستان مہاجرین کے معاملے پر عالمی کانفرنس کے انعقاد پر بریفنگ دی جائے گی، ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول