بنوں،وزیر ستان آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاج

بنوں،وزیر ستان آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاج

  



ڈومیل(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرستان اپریشن ضرب عضب سے متاثرہ بنوں کے رہائشی دکانداروں نے منظور شدہ معاوضے سے کم رقم ملنے کے خلاف ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد احتجاج کیا اور عدالت سے انصاف کی توقع کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنوں کے متاثرین اپریشن ضرب عضب کو معاوضہ چیک کے ذریعے دیا جائے یونین کے صدر یوسف زمان،نائب صدر حافظ عمر زرین،جنرل سیکرٹری ظاہر اللہ،ملک حافظ احسان،خیات نور،ملک یعقوب،ملک امان اللہ،محمد ابراہیم،مقصود خان،صادق خان،واجان،محمد اسرار اور دیگر عہدیدارون نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 28لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دی گئی ہے لیکن مشران ہم سے فی دستخط کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں اور متاثرہ دکانداروں کو صرف تین لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں جو کہ ظلم ہے اسلئے ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت کمشنر بنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور اگر ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو ہم احتجاج بھی جاری رکھیں گے اور عدالت میں بھی اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر