پبی،انتظامیہ کی ہوٹلوں اور اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

  پبی،انتظامیہ کی ہوٹلوں اور اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف ...

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہداہات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال اسسٹنٹ کمشنرز جہا نگیرہ،نو شہرہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی ضلع نوشہرہ میں کاروائیاں ہوٹلوں, جنرل سٹورز, آٹا ڈیلرز, قصائی دکان اور کباب فروشوں خلاف کاروائی کے دوران صفائی ستھرائی، اشیاء کو جالی سے نہ ڈھکنے اور سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا۔ اور 06 افراد کو جیل بھیجاڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر, اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ,اسسٹنٹ کمشنر پبی, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فاروق نے تجاویزات, بی ایچ یو گنڈیری, پٹوار حلقوں, گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ اور مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔جہانگیرہ, پبی, گھنڈیری اور نوشہرہ مین بازاروں میں سرپرائیز چیکینگ کے دوران گرانفروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھرر پور کا روائیاں۔ اس موقع پر کئی ہوٹلوں, جنرل سٹورز, آٹا ڈیلرز, قصائی دکان اور کباب فروشوں خلاف کاروائی کے دوران صفائی ستھرائی، اشیاء کو جالی سے نہ ڈھکنے اور سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا۔ اور 06 افراد کو جیل بھیجا۔ اسکے ساتھ ساتھ پبی بازار اور گزرگاہوں سے عارضی تجاویزات کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اور کئی دکانداروں کو وارننگز بھی جاری کی گئی بی ایچ یو گھنڈیری, خودریزی, ڈاگ اسمعیل خیل اور اکوڑہ خٹک پٹوار حلقوں کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ بی ایچ یو میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی حاضری رجسٹرز چیک کیے اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اور سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا۔ تاکہ اس پر فی الفور عمل درامد کیا جاسکے مزید پٹوار حلقوں دورے کے دوران ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ پٹوار خانوں میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا اور متعلقہ پٹواریوں کو ان کے مسائل فلور حل کرنے کی ہدایت جاری کی. ریونیو ریکارڈ جسمیں رجسٹر گرداوری، رجسٹر انتقالات، رجسٹر حقداران زمین، روزنامچہ واقعاتی، روزنامچہ کارگزاری کا تفصیلی جائزہ لیا.

مزید : پشاورصفحہ آخر