کرونا وائرس،حکومت کا نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ

کرونا وائرس،حکومت کا نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،پشاور،بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے چین کے شہر ووہان میں مقیم 1 ہزار 94 پاکستانیوں کو کرماٹائن ٹریٹمنٹ مکمل ہونے پر وطن واپس لانے کی سفارش کر دی ہے جبکیہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مناسب سمجھا تو طلبا کو چین سے نکالنے میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کو حکومت پاکستان، ہمارا سفارتخانہ اور چینی حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی چین میں مقیم پاکستانی طلبہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کرائی۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس پرصوبوں اور دیگر فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ادھر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس داخل ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ضیاالرحمان کا تعلق ارمڑ سے ہے اور وہ چین سے آیا ہے، ضیاء الرحمان کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔علاوہ ازیں چینی باشندوں سمیت دیگر مسافروں کو لیکر مزید دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔چین میں کورونا وائرس کے باعث متعدد ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیر چائنا کی پرواز سی اے 946 بیجنگ سے کراچی پہنچی جس میں 23 چینی باشندے بھی سوار تھے۔ذرائع کے مطابق ایک چینی باشندے کو ائیر پورٹ پر شک کی بنیاد پر روکا گیا لیکن طبی معائنے کے بعد چینی باشندے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔چین کے شہر ارومچی سے چائنا سدرن کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی جہاں ائیرپورٹ پر مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ کی گئی۔مزیدیہ کہ چینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 31صوبائی سطح کے علاقوں اورسنکیانگ پیدواری اورتعمیراتی کورپس سے اتوارکے روز نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 3062نئے مریضوں اور97افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔چین کے قومی صحت کمیشن نے پیر کے روز بتا یا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 91 کاتعلق صوبہ ہوبے سے ہیں جبکہ2کا تعلق ان ہوئی اور ایک ایک کا تعلق بالترتیب حئی لونگ جیانگ،جیانگ شی، ہے نان اور گان سو صوبوں سے ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ 4 ہزار 8نئے مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔اسی طرح اتوار کو 296مریضوں کی حالت بگڑ گئی جبکہ 632افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔چینی مین لینڈ میں اتوار کے اختتام تک مجموعی طور پر 40 ہزار 1 سو 71مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اس مرض کے ہاتھوں اب تک 908 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -