وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشیات، علاقائی مسائل اور موسمیاتی تبدیلی بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پربرطانوئی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد پر خوشی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کومزید مستحکم کرنے کیلئے کافی مواقع موجود ہیں۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نومبر میں برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی سمٹ بارے بھی گفتگو کی گئی۔اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے سفری ہدایات تبدیل کردی ہے جو پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کا عکس ہے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کے لیے سفری ہدایات کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے جو ملک میں سکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پر کیا گیا۔ 2015 کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول