مقبوضہ کشمیر،کرفیو کو 190روز مکمل،مقبول بٹ کے یوم شہادت پر آج مکمل ہڑتال ہوگی

    مقبوضہ کشمیر،کرفیو کو 190روز مکمل،مقبول بٹ کے یوم شہادت پر آج مکمل ہڑتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 36ویں یوم شہادت پر (آج)منگل کومکمل ہڑتال کی جائے گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے دی ہے۔ قابض حکام نے بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سکیورٹی کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ تمام اہم مقامات پربھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں مسلسل لاک ڈاؤن جاری ہے اور بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے تمام بڑی سڑکوں پرخار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ ادھر سرینگر سمیت وادی کشمیرمیں پیر کو مسلسل 190ویں روز بھی فوجی محاصرے اور براڈ بینڈ اورموبائیل انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -