شاہد خاقان، احسن اقبال کی ضمانت کی در خواستوں پر سماعت،نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے 13 فروری تک کیلئے مہلت

  شاہد خاقان، احسن اقبال کی ضمانت کی در خواستوں پر سماعت،نیب کو جواب داخل ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر حتمی جواب داخل کرانے کے لئے نیب کو تیرہ فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔نیب کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر جواب بھی جمع نہ کرایا جا سکا،نیب پروسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا پیراگراف وار جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دیا جائے۔

نیب مہلت

مزید : صفحہ اول