سیکرٹری خزانہ پنجاب 12 فروری کو طلب

سیکرٹری خزانہ پنجاب 12 فروری کو طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود 36ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کو اپ گریڈ نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو 12فروری کو جواب سمیت طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نکے روبرودرخواست گزاروں کے وکیل خواجہ طارق سہیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت نے کئی سال گزرنے کے باوجود پیرامیڈیکل سٹاف کی دادرسی نہیں کی،عدالتی احکامات پرعمل کرنے کی بجائے پیرامیڈیکل سٹاف کونظراندازکیا جارہا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ چھتیس ہزار ملازمین کا معاملہ ہے اسے حل کرنے کی بجائے کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے۔

طلب

مزید : پشاورصفحہ آخر