قانون مر یم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیتا‘شہزاد اکبر

  قانون مر یم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیتا‘شہزاد اکبر

  



لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی بر ائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشر یف جو مر ضی کہتے رہیں مگر قانون مر یم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیتا‘حمزہ شہبا زشر یف سمیت کسی کی ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں وہ کیس سے بری ہو چکا ہے عدالتوں میں انکے خلاف کیس چل رہے ہیں‘پنجاب میں سیاستدانوں سے مختلف کیسوں میں نیب نے130ارب سے زائد کی ریکوری کی ہے‘اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گا ہ بنانا کوئی غیر قانون کام نہیں انکے خلاف عدالتوں میں ایک سال کیس چلا جسکے بعد وہ اشتہار ی قرار پائے اسحاق ڈار کی اہلیہ نے گھر کو تحفہ قرار دیکر عدالت سے بھی رجوع کیا مگر عدالت نے انکی درخواست کو مستر د کر دیا۔ وہ سوموار کے روز لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر بنائی گئی پناہ گاہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی بر ائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم کا احساس پروگرام انسانی ہمدردی کے لئے ہے بے گھر افراد کو سہولیات دینا وزیراعظم کا مشن ہے آج پناہ گاہ کو دیکھا ہے ارادہ ہے، کہ کھانہ بھی کھاؤں گااس گھر کو پناہ گاہ بنانا کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہے2017 سے اسحاق ڈار مفرور ہیں ایک سال کے پروسیجر کے بعد گھر کو حکومت کی زیر نگرانی دے دیا گیااس گھر کی نیلامی بھی کروائی گئی تھی نیلامی کے دوارن حکم امتناعی آ گیاعدالت میں باقاعدہ مقدمہ چلا کہ یہ گھر ان کی اہلیہ کا ہے لیکن ثابت نہ ہوسکاپنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہالی عالیشان گھر سے بہتر غریبوں کی رہائش ہے ا طلاع ملی ہے کہ آج پھر حکم امتناعی جاری ہوا ہے ابھی تک عدالت کی طرف سے کوء تحریری نوٹس نہیں ملاابھی تو مسافر اس گھر میں رہیں گیاگر عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بری ہو گیا ہے حمزہ کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی ہے مریم جانا چاہتی ہیں نواز شریف صاحب کا علاج ان کے بغیر نہیں ہوگاایسا نہیں ہوگا ان کے لئے کوئی علیحدہ قانون نہیں ہے پورا خاندان لندن میں بیٹھا ہوا ہے ا نشاللہ ریکوری کی جائے گی عمران خان زخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کو نہیں بخشیں گے مہنگائی کو نیچے لانے کے لئے سبسڈی دیں گے۔

شہزاد اکبر

مزید : صفحہ اول